جائیداد کی منتقلی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر کمرشل پراپرٹی کی الاٹمنٹ یا منتقلی سمیت کھلے پلاٹوں یا رہائشی املاک کی پہلی الاٹمنٹ یا پہلے ٹرانسفر پر خریدار کی پوزیشن فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں واضح ہونے پر 3 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کرے گا۔

بدھ کو جاری کردہ تازہ ترین فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے مطابق، یہ ڈیوٹی کمرشل پراپرٹی کی الاٹمنٹ یا ٹرانسفر اور کسی بھی ڈویلپر یا بلڈر کی طرف سے کھلے پلاٹ یا رہائشی جائیداد کی پہلی الاٹمنٹ یا پہلی منتقلی پر ایف بی آر کے متعلقہ شرائط اور پابندیوں کے تحت لاگو ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے نئے ٹیکسز کی مخالفت کی مگر مجبوری تھی، چیئرمین ایف بی آر

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی مجموعی رقم کا 3 فیصد ہو گا جہاں خریدار جائیداد کے حصول کی تاریخ پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 181A کے تحت مرتب کردہ فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں ظاہر ہو رہا ہوگا۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح خریداری کی مجموعی رقم کا 5 فیصد ہوگی، جہاں خریدار نے مقررہ تاریخ تک انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیا ہے، جیسا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے دسویں شیڈول کے رول 1A میں بیان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر افسران میڈیا اور سوشل میڈیا سے دور رہنے پر مجبور کیوں؟

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح مجموعی رقم کا 7 فیصد ہوگی جس میں خریدار جائیداد کے حصول کی تاریخ پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 181 اے کے تحت فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

ایف بی آر نے 30 جون 2024 تک اپڈیٹ کیے گئے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 جاری کیے ہیں، جس میں فائنانس ایکٹ 2024 کے ذریعے ان قوانین میں کی گئی ترامیم بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اٹارنی جنرل نے زیرالتوا ٹیکس مقدمات جلد نمٹانے کے لیے چیئرمین ایف بی آر کو کیا تجاویز پیش کیں؟

نظرثانی شدہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر کوئی خوردہ فروش سگریٹ کے پیک کو بغیر چسپاں کیے، یا جعلی، ٹیکس اسٹامپ، بینڈرول، اسٹیکرز، لیبل یا بارکوڈ لگائے بغیر فروخت کرتا ہوا پایا جاتا ہے، ایسے شخص کا ریٹیل آؤٹ لیٹ سیل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp