کراچی میں آئل ٹینکر الٹنے سے کار سوار ہلاک، ٹریفک شدید متاثر

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے بلوچ کالونی پل پررات گئے آئل ٹینکرالٹنے سے ایک کارسوارہلاک ہوگیا ہے جبکہ سڑک پر آئل پھیلنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، بعد میں انتظامیہ نے مذکورہ پل کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔

رات گئے الٹنے والے آئل ٹینکر کو جمعرات کی صبح تک ہٹایا نہیں جاسکا ہے اور اس ٹینکر سے بہنے والے مٹی کے تیل کی وجہ سے شہریوں نے شہری انتظامیہ سے کسی ممکنہ حادثہ سے بچاؤ کے لیے درکار اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق

حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور  3 گھنٹے بعد کرین کی مدد سے آئل ٹینکر کو اٹھاکر گاڑی میں سے ڈرائیور کی لاش نکالی گئی۔

پولیس کے مطابق حادثہ آئل ٹینکر کا انجن الگ ہونےکی وجہ سے پیش آیا، ٹینکر میں مٹی کا تیل موجود ہے، جسے خالی کیے بغیر ٹینکر کی منتقلی سے مزید کسی حادثے کا خدشہ ہے، اس جان لیوا حادثے کے بعد ٹینکر سے تیل کا اخراج جاری رہا جس کے سبب بلوچ کالونی پل کے دونوں ٹریک بند کردیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی، پکنک پر جانے والے موت سے جاملے، بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

ٹریفک پولیس کے مطابق بلوچ کالونی پل بند ہونے کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا بہاؤ بری طرح متاثر ہوا ہے، شاہراہ فیصل پر ٹریفک سست روی کا شکار ہے جبکہ شاہراہ قائدین اور کورنگی روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

واقعے کو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ آئل ٹینکر کو ہٹانے کے لیے ابھی تک جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی، پولیس حکام نے اطلاع دی ہے کہ ٹینکر سے مٹی کا تیل مسلسل رس رہا ہے، جس سے مزید حادثات کا خطرہ ہے، کورنگی انڈسٹریل ایریا کے تریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کوہاٹ: انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق آئل ٹینکر کو ہٹانے کے لیے ایک بڑی کرین کی ضرورت ہے، جو ابھی تک انتظامیہ نے فراہم نہیں کی ہے، ٹینکر کو خالی کیے ہٹانا بھی خطرے سے خالی نہیں ہوگا، بلوچ کالونی پل ٹریفک کے لیے بند کیے جانے کے بعد شاہراہ فیصل سمیت اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟