پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ایم این اے شرمیلا فاروقی کی ایشیا کے امیر ترین امبانی خاندان سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ڈزنی لینڈ میں ملاقات ہوئی ہے۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
شرمیلا فاروقی کے شوہر حسام شیخ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر اپلوڈ کی جس میں مکیش امبانی کو اپنی پوتی کے ہمراہ معروف پاکستانی سیاستدان شرمیلا فاروقی، حسام شیخ اور بیٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ حسام شیخ نے تصویر اپلوڈ لرتے ہوئے لکھا لکھا کہ ’مکیش امبانی کے ساتھ‘۔ ممکنہ طور پر دونوں فیملیز کی یہ اتفاقیہ ملاقات تھی جہاں وہ اپنے بچوں کو پیرس کے ڈزنی لینڈ میں لائے تھے۔
View this post on Instagram
شرمیلا فاروقی نے گزشتہ روز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور تصویر کے کیپشن میں لکھا ’امبانی امبانی کرتے مل ہی گئی ایشا امبانی سے‘۔

تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شرمیلا فاروقی کی امبانی خاندان سے ملاقات ایک ساتھ نہیں بلکہ یکے بعد دیگرے ہوئی ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امبانی خاندان سے پیرس اولمپکس کی کچھ تقریبات میں شرکت کی توقع ہے۔














