حکومت نے دھرنا روکا تو کیا کرنا ہوگا؟ جماعت اسلامی نے کارکنان کو ہدایات جاری کردیں

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان نے اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے بجلی و گیس کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ’حق دو عوام کو‘  تحریک کے تحت جمعہ، 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کی اجازت نہ ملنے پر کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’حق دو عوام کو‘ تحریک 26 جولائی کو اسلام آباد سے شروع ہوگی، امیر جماعت اسلامی کا اعلان

جمعرات کو جماعت اسلامی کی جانب سے جاری ہدایات میں کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنا ہوگا، ہرراستہ ہر قافلہ ڈی چوک پہنچے گا۔

مزید پڑھیں:دھرنا روکا گیا تو جدوجہد حکومت گراؤ تحریک میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان

پروگرام کے تحت کارکنوں کے نام جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کارکن اور شرکا نمازِ جمعہ اور طعام وغیرہ کے بعد 5 بجے تک دھرنا مقام پر پہنچ جائیں، دھرنے کی جگہ ہی قیام گاہ ہو گی اور اس کے لیے بیگ یا شاپر میں چادر، کپڑے، پانی کی بوتل، تکیہ اور چھتری ہمراہ رکھیں۔

حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دھرنے میں رکاوٹوں کی صورت میں کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ اگر حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے مقام تک پہنچنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں تو کارکن ڈی چوک پہنچنے کے لیے متبادل راستہ استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں دھرنے کی تاریخ تبدیل کردی، یہ فیصلہ کیوں ہوا؟

رکاوٹوں کی صورت میں واپس جانے کی بجائے شہروں کے مرکزی چوک پر دھرنا دیں اور نیٹ بند ہونے کی صورت میں لینڈ لائن سے منصورہ ایکسچینج سے ہدایت لیں۔

اس سے قبل  آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے جماعت اسلامی کو بغیر اجازت دھرنا دینے کے خلاف کارروائی کا الٹی میٹم بھی دے دیا ہے۔ جماعت اسلامی نے بجلی و گیس کے بلوں میں اضافے کے خلاف جمعہ کے روز ڈی چوک میں دھرنا دینا ہے لیکن تاحال اسلام آباد انتظامیہ سے دھرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟