چیمپئنز ٹرافی: ہربھجن سنگھ کی بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے قبل زہر افشانی

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے سابق اسپن بولر ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق زہر افشانی شروع کر دی ہے۔ سابق کرکٹر نے بھارتی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں شرکت اور پاکستان جانے کی تصدیق کرنے سے پہلے حکومت سے منظوری لینے کے بھارتی بورڈ کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ مجھے کوئی اس بات کا جواب دے دے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟ پاکستان میں حفاظت کے خدشات ہیں، وہاں کے حالات ایسے ہیں کہ قریباً ہر روز حادثات ہوتے رہتے ہیں، وارداتیں ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:’بھارتی شائقین پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں نہیں دیکھنا چاہتے‘ ہربھجن سنگھ

ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ وہاں جانا بھارتی ٹیم کے لیے محفوظ ہے اور بی سی سی آئی کا مؤقف بالکل درست ہے، ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے، میں کرکٹ بورڈ کے مؤقف کی حمایت کرتا ہوں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا ہے کہ حکومت ٹیم کے پاکستان جانے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟