ڈونلڈٹرمپ کی نئی کتاب ’سیوامریکا‘ میں خاص بات کیا ہے؟

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنی نئی کتاب سیو امریکا کا اعلان کیا ہے جس کے سر ورق پر قاتلانہ حملے کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ: امریکی سیکریٹ سروس کی سربراہ مستعفی

العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے انہیں اپنی نئی کتاب ’سیو امریکا‘کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جیسا کہ سب جانتے ہیں ان کی پہلی دو کتابیں ’ہمارا سفر ایک ساتھ‘ اور’ٹرمپ کو خطوط‘ نے حیرت انگیز کامیابی حاصل کی ہے۔ اب یہ تیسری کتاب سب سے بہتر ہے، خاص طور پر اس حقیقت کی روشنی میں کہ اس وقت ہم ایک ناکام زندگی میں رہ رہے ہیں، لیکن یہ صورت حال زیادہ دیر تک ناکام نہیں ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی کتاب امریکا کو بچاؤ میں انہوں نے امریکا کے 45 ویں صدر کے طور پر اپنے 4 برسوں کا جائزہ اور اپنی آئندہ مدت کے لیے اپنا ویژن پیش کیا ہے۔

’سیو امریکا‘میں عالمی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی تاریخی ملاقاتوں کے علاوہ وائٹ ہاؤس کی تصویری کہانیوں بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بائیڈن امریکی تاریخ کا واحد بدترین صدر، کملا ہیرس کو شکست دینا آسان ہوگا: ڈونلڈ ٹرمپ

خوبصورتی سے ڈیزائن کی گئی کتاب ’سیو امریکا‘ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مُکا لہراتے ہوئے تصویر کا کور پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں ٹرمپ کے اہم موضوعات اور کامیابیوں کو دکھایا گیا ہے۔

کتاب میں اہم تجارتی مذاکرات، ٹیکسوں میں کمی، بین الاقوامی سفارت کاری، سرحدی سلامتی اور ٹرمپ کی دیگر کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

تاریخی تصاویر اور تبصروں کا یہ امتزاج ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے مستقبل کے ویژن کی واضح تصویر پیش کرتا ہے۔ کتاب کی ویب سائٹ کے مطابق ’سیو امریکا‘ وہ واحد کتاب ہے جو ماضی پر روشنی ڈالتی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے براہ راست مستقبل کے لیے روڈ میپ فراہم کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp