خلیل الرحمان قمر کیس میں بڑی پیشرفت، مرکزی ملزمہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمہ میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون نے کبھی نہیں بتایا کہ وہ اکیلی رہتی ہیں، خلیل الرحمان قمر کا اغوا کے بعد پہلا انٹرویو

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی  اور ملزمہ آمنہ عروج کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمہ دن کی روشنی کی روشنی میں پولیس کے پاس اور رات کو جیل میں ہوا کرے گی۔

پولیس نے آمنہ عروج کے مقدمے میں اغوا برائے تاوان کی سیکشن کا اضافہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:http://خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون آمنہ عروج کون ہے؟

پس منظر:

واضح رہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق خلیل الرحمان قمر نے بیان دیا کہ رات 12 بجے کے قریب نامعلوم نمبر سے آمنہ نامی خاتون نے فون کرکے اپنے گھر بلایا کہ وہ میرے ساتھ مل کر ڈراما بنانا چاہتی ہے۔ تاہم گھر پہنچنے کے کچھ دیر بعد مسلح افراد نے واردات کی اور اغوا کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:http://خواتین عقیدت اور محبت سے ملتی ہیں، خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

خلیل الرحمان قمر کے مطابق ملزمان ان پر تشدد کرتے رہے اور گاڑی میں مختلف جگہوں پر گھماتے رہے۔ ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے رشتے داروں سے پیسے منگوانے کا بھی کہا۔ ملزمان نے موبائل، گھڑی اور نقدی چھین لی، اے ٹی کارڈ سے 2 لاکھ 67 ہزار روپے نقدی ٹرانسفر بھی کی۔بعد ازاں ملزمان مجھے آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ویران جگہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آئیے لندن کا بہترین چہرہ دکھائیں‘، میئر صادق خان نے لیسٹر اسکوائر میں رمضان لائٹس کا افتتاح کردیا

پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان نے اب تک کتنے ٹی20 میچز کھیلے اور نتائج کیا رہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام کی تبدیلی کا اشارہ، ایک اور بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں بھیجنے کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت سے بڑے مقابلے سے قبل پاکستان کا بھرپور ٹریننگ سیشن

دہلی یونیورسٹی میں اختلاف کی قیمت؟ ایک واقعہ، کئی سوالات

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟