صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بار کونسل کا ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر جوڈیشل کمیشن کا شکریہ
جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل ایک سال کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات ہوگئے۔
جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل سپریم کورٹ کے سابقہ ججز ہیں۔
صدر مملکت نے ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت دی۔
مزید پڑھیے: آئین کے مطابق ایڈہاک ججز کی تعیناتی ہونی چاہیے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس، جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ طارق مسعود خان اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کی بطور ایڈہاک ججز تقرری کی منظوری دی گئی۔
ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر پاکستان بار کونسل نے جوڈیشل کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ سپریم کورٹ کی رجسٹریوں کو بھی مکمل فعال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز پی ٹی آئی کے کیس پر اثرانداز ہونے کے لیے لائے جارہے ہیں، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ
یاد رہے کہ ریٹائرڈ ججز جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مقبول باقر کو بھی ایڈہاک ججز کے عہدے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن دونوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کر لی تھی۔