سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز پی ٹی آئی کے کیس پر اثرانداز ہونے کے لیے لائے جارہے ہیں، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز  پی ٹی آئی کے خلاف کیس پر اثرانداز ہونے کے لیے لائے جارہے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے، جس طریقے سے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کو لایا جارہا ہے، پی ٹی آئی کے حق میں جو فیصلہ آیا ہے اس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن ہوتے ہیں اور ان پر اعتراض آجاتا ہے، جس طریقے سے پی ٹی آئی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس پر پابندی لگنے والی ہے، اس حوالے سے پارٹی بھرپور طریقے سے جواب دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پیدل مارچ کریں گے

انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی، پاکستان تحریک انصاف ایوان سمیت ہر جگہ موجود رہے، ایوان میں بھی رہے گی اور ایوان سے باہر بھی اپنے حق کے لیے پرامن احتجاج کرے گی۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے، اجلاس میں پارٹی کے مرکزی قائدین اور اراکین شریک ہیں۔

اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ حکمتِ عملی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پیدل مارچ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کا نواب شاہ کا اچانک دورہ، صدر آصف علی زرداری کو اہم پیغام پہنچایا

ایران سے کسی ڈیل کی ضرورت نہیں، جے ڈی وینس امن معاہدے کی کوشش کے بجائے ملک میں کرپشن پر توجہ دیں، ڈونلڈ ٹرمپ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، ڈیزل 4 روپے اور پیٹرول 3 روپے فی لیٹر سستا

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان سے ملاقاتوں کو 28ویں آئینی ترمیم اور گورنر راج سے جوڑ دیا

مستونگ، فورسز نے بارود سے بھری گاڑی تباہ کر کے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

کوہاٹ میں سونے کی غیرقانونی کان کنی اور عسکریت پسندوں کا گٹھ جوڑ : حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟

تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے میں حادثہ، خیبرپختونخوا میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا

کیا بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں؟

کالم / تجزیہ

فلسفہ وغیرہ !

جے یو آئی تحریک انصاف کے راستے پر؟

پانچ سوال، جو امریکا کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے