اتوار کو کراچی کے کن بڑے علاقوں میں سوئی گیس بند رہے گی؟

ہفتہ 27 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوئی سدرن نے اتوار کو کراچی کے بڑے علاقوں میں گیس بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ گیس بندش کی وجہ 31 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن کو سسٹم سے جوڑنا ہے۔

سوئی سدرن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اتوار صبح 5 بجے تا پیر صبح 5 بجے تک مختلف علاقوں میں سوئی گیس بند رہے گی۔ گیس پائپ لائن جوڑنے کے دوران گیس بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں سرجانی، نارتھ کراچی کے تمام سیکٹرز اور منگھو پیر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:گیس چوری کا معاملہ: ٹیلی کام کمپنی جاز کا سوئی ناردرن گیس کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

قصبہ کالونی، اورنگی ٹاون، نارتھ ناظم آباد کے تمام بلاکس، ایف بی ایریا، گلبرگ، بفرزون، سائیٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ اور ماری پور، گلشن معمار، احسن آباد، سائٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp