افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

ہفتہ 27 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو کراچی سے گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیے تھے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے عدالت میں پیش کرنے کے بعد ریمانڈ لینے کی کوشش کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق تفتیش میں ہونے والی پیشرفت کی بنیاد پر مزید کاروائیاں بھی کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:نادرا نے شناختی کارڈ کی ارجنٹ ڈیلیوری کو بغیر اضافی فیس کے مزید ارجنٹ کردیا

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کی ایک اور کارروائی کے دوران غیر قانونی ٹریول ایجنسی کے دفتر پر چھاپا مار کر ایک ملزم کو گرفتار کرکے متعدد شناختی اور سفری دستاویزات برآمد کیے گئے ہیں۔ لیاری میں غیر قانونی ٹریول ایجنسی کے دفتر پر چھاپے کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس اورشناختی کارڈ برآمد کیے گئے، دوران تلاشی ٹریول ایجنسی کے دفتر سے لیپ ٹاپ اور دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟