پی ٹی آئی فوجی قیادت پر حملہ آور، ملک میں دوبارہ انتخابات نہیں ہوں گے، خواجہ آصف

ہفتہ 27 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں ملکی وسائل کو لوٹا گیا، اب چند ماہ یا ایک سال میں ریکوری ممکن نہیں۔ اگر کسی کا خیال ہے کہ دوبارہ الیکشن ہوں گے تو اس طرح کے حالات نظر نہیں آرہے۔

سیالکوٹ میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک آہستہ آہستہ بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے، اس میں تو کوئی شک نہیں کہ بجٹ کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت جو اقدامات اٹھا رہی ہے اس سے آنے والے مہینوں میں معیشت میں بہتری نظر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں منتوں ترلوں کی ابتدا ہوچکی، عمران خان اقتدار کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہاکہ تحریک انصاف دہشتگردوں اور طالبان کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہے، ان کی جانب سے فوج کی قیادت پر حملے کرنے کی ہرقسم کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ بھوک ہڑتال کرنے والوں نے ڈراما لگا رکھا ہے، صبح پراٹھے کھا کر آجاتے ہیں، اور شام کو چلے جاتے ہیں، یہ نوسربازوں کا ٹولہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ ہر کوئی اپنے ذاتی مفاد اور مقاصد کی جنگ لڑرہا ہے۔ کچھ لوگ نئے نئے لیڈر بنے ہیں اور اپنی لیڈری کو سامنے لارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی پرپابندی کے ضمن میں اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ کبھی امریکا کو گالی دیتے ہیں تو کبھی ان کے ترلے کرتے ہیں، یہ ایک سازش ہے کہ ملک کو مستحکم نہ ہونے دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ دشمن ملک بھارت کو ہمارے خلاف کچھ کرنے کی ضرورت ہی نہیں کیونکہ ہمارے اندر ہی ایسے لوگ موجود ہیں۔

خواجہ آصف نے سوال اٹھایا کہ بنوں میں جو کچھ ہوا، کیا ایسا کرنے لیے لوگ انڈیا سے آئے تھے؟ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور ملک کا معاشی استحکام بہت سوں کو کھٹکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp