اسحاق ڈار اور سعودی سفیر کے درمیان ملاقات میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

ہفتہ 27 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثبت برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک سعودی تعلقات کی تاریخ: سعودی عرب کب کب کام آیا؟

ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستانی وزیر خارجہ اور سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے مختلف امور بالخصوص تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران یہاں موجود سیکرٹری تعلیم نے اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے مسلم ممالک کی آئندہ کانفرنس کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، تجارتی حجم بڑھائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کے بھی اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp