پاکستان کی مشہور اداکارہ اور ٹی وی میزبان صنم جنگ کے ہاں امریکا میں دوسری بیٹی کا جنم ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ادکارہ صنم جنگ امریکا میں کیا کررہی ہیں؟
صنم جنگ کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دی گئی۔ صنم جنگ نے اس پوسٹ کیساتھ نومولود بیٹی کے پاؤں کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
صنم جنگ کے مطابق بیٹی کی پیدائش رواں ماہ کی 22 تاریخ کو ہوئی۔ ان کی نوزائیدہ بیٹی کا نام اس کی بڑی بہن یعنی اداکارہ کی بڑی بیٹی الایا نے ’علائزہ‘ رکھا ہے۔

صنم جنگ کے بیٹی ولادت امریکی شہر ہیوسٹن میں ہوئی ہے، جہاں وہ اپنی فیملی کیساتھ سکونت پذیر ہیں۔
صنم جنگ نے اپنے فینز ان کی فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔