K2 سر کرنے کی کوشش میں پہاڑ سے گرنے والے 2 جاپانی سیاح لاپتا  

اتوار 28 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپانی کوہ پیما دنیا کی دوسری بلندی ترین چوٹی K2  سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتا، پاکستان آرمی کی جانب سے کوہ پیماؤں کی تلاش کی کوششیں۔

یہ بھی پڑھیں:گولڈن پیک سے دوسرے جاپانی کوہ پیما کی لاش بھی مل گئی

جاپان سے تعلق رکھنے والے 2 کوہ پیما دنیا کی دوسری بلندترین چوٹیK2  سر کرنے کی کوشش میں لاپتا ہوگئے ہیں، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر  شگر ولی اللہ فلاحی کا کہنا ہے کہ جاپانی کوہ پیما کازویا ہیراڈے اور کینرو ناکاجیما کے K2 سر کرنے کے دوران 7,500 میٹر کی بلندی سے گرنے کی اطلاعات ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹروں نے چوٹی پر کوہ پیماؤں کو تلاش کرنے کی بھرپور کوشش جاری رکھی ہوئی ہیں مگر تاحال لاپتا ہونے والے کوہ پیماؤں کو کوئی سراغ نہیں مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:2 پاکستانیوں سمیت 13 کوہ پیماؤں نے گاشہ برم ٹو چوٹی سر کرلی

واضح رہے کہ 8000 میٹر سے زیادہ بلند K2، ماؤنٹ ایورسٹ کے بعد دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے۔

اس سال گلگت بلتستان میں 2,000 سے زائد مقامی اور غیر ملکی کوہ پیما پہاڑوں کو سر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جن میں 8 ہزار میٹر سے زیادہ بلند پہاڑ K2، براڈ پیک، گاشر برومI-، گاشر برومII- اور نانگا پربت شامل ہیں۔

یاد رہے کہ15 پاکستانی کوہ پیماؤں سمیت 28 کوہ پیماؤں نے ہفتے کے روز سطح سمندر سے 8,051 میٹر بلند دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک کو کامیابی سے سر کیا ہے۔ان 15 مقامی کوہ پیماؤں میں سے 12 کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp