پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 30 جولائی تک توسیع کردی گئی۔
رؤف حسن کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ایف آئی اے نے انہیں ڈیوٹی جج مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا اور مزید ریمانڈ کی استدعا کی۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے کیسز: رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع
واضح رہے کہ رؤف حسن اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیاکہ ریکارڈ میں ریاست مخالف ویڈیوز کے ٹرانسکرپٹ لگائے گئے ہیں، مزید ریکوری کے لیے 8 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
تفتیشی افسر نے کہاکہ پیکا ایکٹ کے تحت 30 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جاسکتا ہے، اگر ملزمان کسٹڈی میں نہیں ہوں گے تو انکوائری کیسے کریں گے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیے کہ رؤف حسن کینسر جیسے مرض سے لڑ چکے ہیں اور عمر رسیدہ ہیں، ان سمیت دیگر ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں طاہر انجم پر تشدد کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی انیلہ ریاض گرفتار
عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو بعد ازاں سناتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 جولائی تک توسیع کردی، جبکہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سیدہ عروبہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔