سنجے دت المعروف ’سنجو بابا‘ 65 برس کے ہوگئے، وہ 29 جولائی 1959 کو بمبئی میں پیدا ہوئے تھے۔ سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے اپنے سُپر اسٹار شوہر کو ان کی سالگرہ پر بہت ہی پیار بھرا پیغام بھیجا ہے۔
سنجے اور مانیتا بالی ووڈ کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ سنجو بابا آج 65ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہیں مداحوں کی جانب سے ڈھیروں مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔ اسی دوران ان کی بیوی مانیتا نے بھی اپنے شوہر کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے، لیکن انہوں نے اس کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے۔
مزید پڑھیں:’سب ڈر جاتے تھے یار‘، سنجے دت نے وسیم اکرم کے بارے میں کیا کچھ کہا؟
مانیتا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی پرانی اور خوبصورت یادوں کی ویڈیو شیئر کی۔ تصاویر میں جوڑا بہت خوبصورت اور خوش دکھائی دے رہا ہے۔ مانیتا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میرے شوہر کو ہیپی ،،،، ہپیئسٹ برتھ ڈے۔ میرے وہ سب سے مضبوط لائف سپورٹ سسٹم ہیں۔
مانیتا نے مزید لکھا کہ ’آپ کی اندرونی طاقت تمام پریشانیوں کو دور کرتی ہے۔ تمام مشکلات اور چیلنجز پر قابو پاتی ہے۔ آپ نہ صرف میرے لیے بلکہ بہت سے لوگوں کے لیے بھی قیمتی اور خاص ہیں۔ جو آپ کو اپنے پورے دل سے پیار کرتے اور پسند کرتے ہیں۔ بہت سارا پیار۔ مانیتا کی اس پوسٹ پر مداحوں نے بے پناہ محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سنجو بابا کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔
مزید پڑھیں:ہیرا پھیری 3 میں سنجے دت کون سا انوکھا کردار ادا کریں گے؟
یاد رہے کہ سنجو بابا کے پاس ایکشن کامیڈی سن آف سردار 2 سمیت کئی دلچسپ پروجیکٹس ہیں۔ چند روز قبل ہی آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والے ایک پروجیکٹ کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں سنجے دت کے ساتھ رنویر سنگھ اور دیگر اداکار بھی کام کر رہے ہیں۔