ملک بھر میں بارشیں: وزیر داخلہ کی انتظامیہ کو شہریوں کی مشکلات جلد حل کرنے کی ہدایت

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے لیے متعلقہ افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود رہے، بارش سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، نالوں کی نگرانی کے لیے اضافی عملہ اور مشینری لگائی جائے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ الرٹ رہے اور شاہراؤں، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائے، ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے پولیس فعال انداز میں فرائض سرانجام دے۔

مزید پڑھیں: آندھی طوفان اور شدید بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

وزیر داخلہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، افسران اور عملے کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم ہر صورت عوام کو آسانی فراہم کی جائے۔

وزیر داخلہ نے انڈر پاسز اور دیگر مقامات پر پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی یقینی بنایا جائے اور بارش میں شہریوں کی مشکلات کے ازالے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

وزیر داخلہ نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ جہاں جہاں نالوں اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہے وہاں اضافی عملہ اور مشینری لگا کر جلد از جلد نکاسی آب کا کام مکمل کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟