اسپانسرشپ حج اسکیم: درخواستوں کی وصولی میں 7 اپریل تک توسیع

جمعہ 31 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت مذہبی امور نے اسپانسرشپ حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی میں 7 اپریل تک توسیع کردی تاہم ریگولر حج اسکیم میں شمولیت کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل آج مکمل کرلیا جائے گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ریگولر حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی  آج اختتام پزیر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو  رقوم بھجوانے میں مشکلات کے بعد اسپانسرشپ حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سمندر پار پاکستانی اب 7 اپریل تک اسپانسر شپ حج سکیم  میں رقوم بھیج سکیں گے۔ ’رقوم وزارت ِ مذہبی امور کے ڈالر اکاؤنٹ میں بذریعہ ٹی ٹی یا وائر ٹرانسفر بھجوانا ہوگی۔‘

وزارت مذہبی امور کے مطابق بھجوائی گئی رقوم کی تصدیق  اور مزید کارروائی کے لیے درخواست گزار یا قریبی عزیز بینک سے رابطہ رکھیں۔

’اسپانسرشپ حج سکیم  کے درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔ حج درخواست گزار مزید معلومات اور پراسیس کیلئے  نامزد بینکوں سے رجوع کریں۔‘

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp