امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے اور انہوں نے حماس پر زور دیا ہے کہ وہ اس تجویز کو قبول کرے، بصورت دیگر حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ آئندہ پیر کو اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے نمائندوں کی اسرائیلی حکام کے ساتھ ایک تفصیلی اور مثبت ملاقات ہوئی جس میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے اہم پیشرفت ہوئی۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میرے نمائندوں نے آج اسرائیلی حکام سے غزہ پر طویل اور نتیجہ خیز ملاقات کی۔ اسرائیل نے 60 روزہ جنگ بندی کے لیے درکار تمام شرائط تسلیم کر لی ہیں، جس کے دوران ہم تمام فریقین کے ساتھ مل کر جنگ کے خاتمے پر کام کریں گے۔
Credit where credit is due. @realDonaldTrump has successfully resolved several serious conflicts around the world. pic.twitter.com/0EyHHy5Gfo
— Elon Musk (@elonmusk) July 2, 2025
مزید پڑھیں: امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے ٹیکس اور اخراجات بل کی منظوری دے دی، ملکی قرض میں اضافہ
انہوں نے مزید کہا کہ قطر اور مصر اس منصوبے کو حماس تک پہنچائیں گے اور امید ظاہر کی کہ مشرقِ وسطیٰ کے امن کے لیے حماس یہ موقع ضائع نہیں کرے گی۔
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مشرقِ وسطیٰ کی بھلائی کے لیے حماس اس معاہدے کو قبول کرے، کیونکہ اس سے بہتر موقع نہیں آئے گا بلکہ اس کے بعد صرف مزید بدتر حالات ہوں گے۔