گورنر سندھ نے بھی جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کردی

منگل 30 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے  بھی مہنگائی کے خلاف دھرنے کی حمایت کردی اور کہا کہ  وہ جماعت اسلامی کے دھرنا مظاہرین کا کل شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں انتظار کریں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف دھرنے کی حمایت کرتا ہوں، بارش کے پیش نظر پکوڑوں کے علاوہ کھانے پینے کا بھی بندوبست کروں گا۔

کامران ٹیسوری نے جماعت اسلامی کی قیادت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو مشکلات میں مبتلا کرکے ان سے انتقام مت لیں، گورنر ہاؤس کے اندر دھرنا دیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دھرنے میں شریک نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز میں داخلے کی آفر کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی اور آئی پی پیز کے معاہدوں کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ پر جاری دھرنے کو دیگر شہروں میں پھیلانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 راولپنڈی میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے باہر دھرنا شروع ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں کراچی پھر لاہور اور ملتان میں دھرنا دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp