پاکستان کی معاشی ترقی میں سی پیک کا اہم کردار ہے، چینی قونصل جنرل

منگل 30 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چینی قونصل جنرل یانگ یو ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی معاشی خوشحالی کا سبب ہوگا، پاک چائنا مثبت تعلقات بین الاقوامی سطح پر بھی تبدیلی کاباعث ہے۔

کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاک چائنا تعلقات بین الاقوامی سطح پر غیر جانبدارنہ ہیں، بین الاقوامی سطح پر دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سازشی ٹولہ سی پیک فیز ٹو منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے سرگرم ہوگیا، احسن اقبال

یانگ یوڈونگ نے کہاکہ پاکستان اور چائنا نے مل کر دہشتگردی کے خلاف اقدامات کیے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے سے ہی پاک چائنا تعلقات پروان چڑھے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معاشی ترقی میں سی پیک کا اہم کردار ہے، سیاسی طور دونوں ملکوں کی مکمل ہم آہنگی اور اعتماد ہے، چین پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو مکمل سپورٹ کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ قراقرم ہائی وے کی پاکستان اور چین کے لیے بہت اہمیت ہے، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے میں بھی چین نے سرمایہ کاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاک چین تعلقات اور سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا، سیاسی جماعتوں کی یقین دہانی

چینی قونصل جنرل نے کہاکہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبہ جلد تکمیل تک پہنچ جائےگا، وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ چین کامیاب رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp