ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے فلسطینی عوام اور ان کے مقصد کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ اسرائیلی قبضے کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت حتمی فتح کا باعث بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں:تہران: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ قاتلانہ حملے میں شہید؛ حملہ یہودی ایجنٹوں نے کیا، حماس
پیزشکیان نے یہ بات گزشتہ روز حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات میں کہی، جو ان کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے تہران میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونیوں کے ذریعے کیے جانے والے وحشیانہ جرائم، مذہب اور فرقے سے قطع نظر، تمام آزاد افراد میں نفرت پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام اور جنگجوؤں کی جرأت مندانہ مزاحمت فخر اور اعزاز کا باعث ہے اور اس یقین پر زور دیا کہ یہ جدوجہد بالآخر فلسطینی سرزمین کی آزادی اور اسرائیلی حکومت کے خاتمے کا باعث بنے گی۔
اس موقع پر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے پزشکیان کو مبارکباد دی اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:چین کی کاوشیں بارآور، حماس اور الفتح اختلافات بھلا کر اتحادی حکومت بنانے پر رضامند
انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کو عالمی تسلط کے خلاف جنگ کے لیے ایک فرنٹ لائن کے طور پر نمایاں کیا اور اسرائیلی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے خلاف مزاحمتی محاذ کی حمایت میں ایران کی حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ایک قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا۔ وہ ایران کے نومنتخب صدر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران آئے ہوئے تھے۔