نامعلوم ملزمان پی ٹی آئی رہنما امتیاز چوہدری کو اینٹی کرپشن ٹیم سے لے اُڑے

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نامعلوم افراد پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی امتیاز چوہدری کو اینٹی کرپشن ٹیم سے لے کر فرار ہوگئے ہیں۔

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن آفتاب حیدر کے مطابق گجرات کے علاقے شادیوال روڈ پرنامعلوم کارسواروں نے رہنما پی ٹی آئی و رکن قومی اسمبلی امتیاز چوہدری کو عدالت میں پیشی کے لیے لے جانے والی اینٹی کرپشن ٹیم کی گاڑی پر فائرنگ کی اور امتیاز چوہدری کو لے کر فرار ہوگئے۔

اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم امتیازچوہدری کو منڈی بہاؤالدین لے کر جارہی تھی، اینٹی کرپشن نے امتیاز چوہدری کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لے رکھا تھا، آج انہیں دوبارہ سول جج کی عدالت میں پیش کے لیے لے جایا جارہا تھا۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما امتیاز چوہدری کو 25 جولائی کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا، ان پر ترقیاتی اسکیموں میں کِک بیکس وصولیوں کا الزام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp