اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹا دیے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے عملے کی جانب سے 45 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور دیگر سامان مسافر کو لوٹا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ایئرپورٹ: ڈیوٹی پورٹر نے ایمانداری کی مثال قائم کردی
سول ایوی ایشن کے مطابق مسافر جمعہ خان بدھ کے روزعلی الصبح اسپین سے اسلام آباد پہنچے تھے، جو اسکیننگ کے دوران اپنا بیگ لے جانا بھول گئے تھے اور بیگ مشین پر ہی چھوڑ کر چلے گئے تھے، ڈیوٹی فسلیٹیشن آفیسر (آمد) نے لاوارث بیگ کو تحویل میں لے کر لوسٹ اینڈ فاؤنڈ آفس میں جمع کرایا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی وی لاگر پاکستان میں ٹیکسی ڈارئیور کی ایمانداری سے خوش، انعام میں کتنی رقم دی؟
بعد ازاں ایئرپورٹ مینیجر کے دفتر میں بیگ مسافر کے حوالے کردیا گیا، ایمانداری کی مثال قائم کرنے پر مسافر نے اسلام آباد انٹرنیشل ایئرپورٹ کے عملے کا شکریہ ادا کیا ہے۔