ڈائیٹنگ یا ورزش؟ بہتر کیا ہے؟

بدھ 11 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزن میں اضافہ ہونا  آسان سی بات ہے جس کے لیے کوئی محنت کی ضرورت نہیں مگر صحت کے لیے یہ نہایت خطرناک ثابت ہوتا ہے جبکہ صحت مندانہ وزن برقرار رکھنا یا بڑھے ہوئے وزن میں کمی لانا ایک مشکل کام ہے جس کے لیے دو راستے ورزش یا ڈائیٹنگ کو اپنایا جاتا ہے، ان دونوں طریقوں میں سے صحت کے لیے بہتر کیا ہے یہ جاننا نہایت لازمی ہے۔

فٹنس و غذائی ماہرین کے مطابق ہر انسان کا وزن قد کی مناسبت سے ہونا چاہیے، بڑھا ہوا وزن نوجوان، بوڑھوں اور بچوں سب ہی کے لیے نقصان دہ ہے جس کے دیر پا مضر صحت نتائج سامنے آتے ہیں۔

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق روزانہ کی روٹین میں خود کو متحرک رکھنا چاہیے اور مناسب صحت مندانہ غذا کا استعمال کرنا نہایت لازمی ہے، وزن میں کمی دنوں میں نہیں لائی جا سکتی ہے اور نہ ہی صحت مندانہ زندگی کو راتوں رات اپنایا جا سکتا ہے۔

خود کو صحت مند، متحرک اور خوبصورت نظر آنے کے لیے خود کو متحرک بنائیں اور اپنی روٹین میں سے آہستہ آہستہ جنک، مرغن اور پروسیسڈ غذاؤں کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں۔

ڈائیٹنگ کیا ہے ؟

ڈائیٹنگ خود کو بھوکا رکھنے یا غذا سے ترسانے کا نام نہیں ہے، ڈائٹنگ کے دوران اپنی پسند کی غذا بھی کھائی جا سکتی ہے مگر کیلوریز کا تعین کر کے، اصل میں ڈائیٹنگ کا مقصد مثبت اور اعتدال میں رہ کر غذا کا استعمال کرنا ہے، ڈائیٹنگ کے دوران کم کیلوریز والی غذاؤں کا انتخاب اور ہر 3 یا 4 گھنٹے بعد کچھ صحت مند کھاتے رہنے کا نام ہے، خود کو بھوک سے بچانا اور ایک وقت میں کوئی بھی غذا کا زیادہ استعمال نہ کرنا وزن کم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈائیٹنگ سے فوائد حاصل کرنے کے لیے سب کھائیں جیسے کے گوشت، سبزیاں، پھل، زیادہ سے زیادہ پروٹین ، وٹامنز اور منرلز سے بھر پور غذاؤں کا زیادہ استعمال کریں، کاربوہائیڈریٹس  میٹھے اور چکنائی کا استعمال کم سے کم کر دیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور ساتھ میں صبح اُٹھنے کے پہلے 4 گھنٹوں کے دوران ڈیٹاکس واٹر کا استعمال لازمی کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کا بوجھ متوسط اور نچلے طبقے پر نہیں پڑنا چاہیے، آئی ایم ایف

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ایران میں ڈالر کی کمی پیدا کر کے ریال کو گرا دیا گیا، امریکی وزیر خزانہ کا اعتراف

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟