ملک میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار کیوں ہوا؟ پی ٹی اے کا موقف سامنے آگیا

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی سی ایل کے انٹرنیٹ سسٹم میں سست روی پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا موقف سامنے آگیا ہے۔

پی ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی صورتحال ریکارڈ کی گئی ہے، جسے مانیٹر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں انٹرنیٹ سست کیوں چل رہا ہے، وجہ سامنے آگئی

پی ٹی اے نے کہاکہ ملک میں انٹرنیٹ سروس میں آنے والے مسئلے کو ختم کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی وجہ سسٹم میں خرابی ہے، انٹرنیٹ، براڈ بینڈ صارفین مصروف اوقات کے دوران سروسز کی ممکنہ ڈی گریڈیشن کا سامنا کرسکتے ہیں۔

پی ٹی اے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ٹیموں کی جانب سے انٹرنیٹ سسٹم میں خرابی کو دور کیا جارہا ہے، جس کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’بہت فنکار شارک ہے جو بار بار پاکستانی کیبل ہی کو نشانہ بناتی ہے‘، انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر صارفین کے تبصرے

واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی وجہ سے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp