پاک سوزوکی موٹرز نے بنگلہ دیش اور افغانستان کو گاڑیوں کی برآمد شروع کردی

جمعرات 1 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک سوزوکی موٹرز نے بنگلہ دیش اور افغانستان کو پاکستان میں تیارکردہ گاڑیوں کی برآمد شروع کردی۔

یہ بات گزشتہ روز وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے کراچی میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے دورہ کے دوران وینڈر کلسٹر ایریا پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری، کمپنی نے بڑی رعایت کا اعلان کردیا

اس موقع پر سیکریٹری ایم او آئی پی سیف انجم، سی ای او ای ڈی بی خدا بخش، سی ای او پاک سوزوکی ہیروشی کاوامورا اور سوزوکی موٹرز کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں پاک سوزوکی کے سی ای او ہیروشی کاوامورا نے افغانستان اور بنگلہ دیش کو گاڑیاں برآمد کرنے کے لیے سوزوکی کے سنگ میل پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے بھی اپنی گاڑی کی قیمت میں 7 لاکھ روپے کی کمی کردی

سی ای او ہیروشی کاوامورا نے پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی جانب سے 25 لاکھ گاڑیوں کی پیداوار کا تاریخی سنگ میل حاصل کرنے کا بھی اعلان کیا اور اس کامیابی پر پاک سوزوکی موٹرز کے ملازمین، سپلائرز، ڈیلرز اور حکومتی پالیسیوں کی تعریف کی۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک سوزوکی موٹر کمپنی کو 25 لاکھ گاڑیوں کی پیداوار کا تاریخی سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہری نے گھر کی چھت پر سوزوکی ہائی روف کیسے تیار کی؟

انہوں نے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر سستی قیمت کو برقرار رکھنے پر سوزوکی انتظامیہ کے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سوزوکی کا معیار پڑوسی ممالک میں کام کرنے والی کمپنیوں سے بہت بہتر ہے اور اس کی قیمت بھی کم ہے۔

بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کو گاڑیاں برآمد کرنے میں پاک سوزوکی کے کردار کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور موٹر انڈسٹری میں شراکت میں سوزوکی کے کردار کو تسلیم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے سوزوکی مصنوعات کی بیرون ملک نمائش کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp