الجزیرہ ٹی وی سے منسلک صحافی اسماعیل الغول اور کیمرہ مین رامی الریفی اسرائیلی فوج کے ٹارگٹڈ حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں الجزیرہ ٹی وی کے صحافی اسماعیل الغول اور کیمرا مین رامی الریفی حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کے گھر کے قریب رپورٹنگ کررہے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ پر حملے کے لیے کونسا سوفٹ ویئر استعمال کیا گیا؟
اسرائیلی فوج نے دونوں کو علاقے سے نکلنے کا حکم دیا، انخلا کے حکم پر عمل کرتے ہوئے دونوں علاقے سے نکل رہے تھے تو دوسرے حملے میں ان کی کار کو نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 108 صحافی اور 165 میڈیا ورکر شہید کیے جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل سے اسماعیل ہنیہ کا بدلہ لینے کے لیے سرخ پرچم لہرادیا
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ایران کے شہر تہران میں اسرائیلی حملے میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید ہوگئے تھے، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے، اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔