چوہدری پرویز الٰہی کی حالت ناساز، ڈاکٹروں نے کیا کہا؟

جمعرات 1 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہونے پر ان کا اسپتال میں طبی معائنہ کرایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، پرویز الٰہی کو پسلیوں میں فریکچر کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کی چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقاتیں خفیہ کیوں رکھی جارہی ہیں؟

چوہدری پرویز الٰہی نے طبعیت ناساز ہونے پر اسپتال میں طبی معائنہ کرایا جہاں ان کا ایکو کارڈیو گرام اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسپتال میں صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی کے خون کے نمونے بھی لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: خدا کی قسم، آج تک کسی نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا، چوہدری پرویز الہی

ڈاکٹروں نے چوہدری پرویز الٰہی کا مکمل چیک اپ کرنے کے بعد انہیں مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے باتھ روم میں گرنے کی وجہ سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو متعدد چوٹیں آئی تھیں۔ پرویز الٰہی کو امراض قلب سمیت دیگر بیماریاں بھی لاحق ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp