فواد خان پاکستان کے بڑے عالمی ستاروں میں سے ایک ہیں، اپنے فنی کریئر کا آغاز بطور گلوکار کرنے کے بعد اور پھر شعیب منصور کی فلم ’خدا کے لیے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں، فواد خان اس کے بعد کئی ڈراموں اور فلموں میں نظر آئے جن میں بلال لاشاری کی ’مولا جٹ‘ نمایاں ہے۔
بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کیے جانے سے قبل فواد خان انڈین سینما میں بھی اپنا بھرپور تاثر چھوڑنے میں کامیاب رہے ہیں، بھارتی فلم ’خوبصورت‘ اور پھر ’کپور اینڈ سنز‘ جیسی فلمیں کے بعد انہوں نے بہت زیادہ پاکستانی پروجیکٹس سائن نہیں کیے اور بھارتی حمایت یافتہ منصوبوں پر توجہ مرکوز کیے رکھی ہے۔
BARZAKH is the controversial web series featuring all-🇵🇰 cast, including FAWAD KHAN. They twists the Islamic concept of Barzakh into a fantastical narrative. Filled with vulgarity, LGBTQ, and promotes Illuminati and Jewish Kabbalah magic.
Watch the video:https://t.co/6XQv55XQGz pic.twitter.com/1SayakzcLb
— Zarish k (@zarish_Kay) July 30, 2024
پاک و ہند میں یکساں مقبول یہ اداکار آج کل عاصم عباسی کی فلم ’برزخ‘ میں نظر آ رہے ہیں جس میں وہ شہریار کا کردار ادا کر رہے ہیں، ’زی زندگی‘ کی یہ فلم سیریز ایک ایک پیچیدہ کہانی ہے جو محبت، نقصان اور ذہنی صحت کے موضوعات سے بحث کرتی ہے۔
دوسری جانب ’برزخ‘ کو اس کے غیر معمولی طور پر ہٹ کر ایک ایسے موضوع کو پیش کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو ہم جنس پرستی سے تعلق رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس سیریز سمیت اسی مقبول اداکار کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
Fawad Khan has been a part of two LGBTQ agenda movies. I will be boycotting him from now on along with Sanam Saeed and Khushal Khattak (great artist tutt.tut..tutt). What a waste.
I watched first episode.
P.S: Coming from his diehard fan. #barzakh
— fatique (@ChapparrKanaati) July 31, 2024
اتفاقیہ طور پر فواد خان اس سے قبل بالی ووڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں بھی ایک ہم جنس پرست کردار ادا کرچکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اندازہ نہ تھا کہ بظاہر متاثرکن نظر آنیوالی اس فلم سیریز میں اتنا گند ہوگا، فواد خان اور صنم سعید کو شرم آنی چاہیے۔
ظلِ مہر کا کہنا ہے کہ فواد خان کے فین ہونے کے ناطے برزخ دیکھنا ان کے لیے ایک مایوس کن لمحہ ہے کیوںکہ انہوں نے ہمیشہ فواد خان کو رول ماڈل کے طور پر دیکھا تھا، دیگر صارفین نے انہوں فلم سیریز کے ذریعہ ’شیطانی ایجنڈا اور ایل جی بی ٹی‘ کمیونٹی کے مفاد کو فروغ دینے کا طعنہ دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایکس ڈاٹ کام پر چپڑ قناتی نامی صارف کا کہنا تھا کہ فواد خان 2 ایل جی بی ٹی کمیونٹی ایجنڈے کی فلموں میں کام کرچکے ہیں اور اس بنیاد پر وہ فواد خان سمیت صنم سعید اور عظیم اداکار خوشحال خٹک کا بائیکاٹ کریں گے۔ ’کیا زیاں ہے! میں فقط پہلی قسط ہی دیکھی ہے، پس اندازِ تحریر: فوادخان کے فین کی جانب سے۔‘