پی سی بی میں نئی ذمہ داریاں ملنے کے بعد وقار یونس کی ٹویٹ وائرل

جمعرات 1 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم ذمہ داریاں ملنے کے بعد سابق کرکٹر وقار یونس آج کل میڈیا میں موضوعِ گفتگو ہیں، کہیں لوگ ان کی صلاحیتوں پر ان کے معترف ہیں تو کہیں وہ کافی تنقید کا شکار بھی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی بیوی کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھے سیلفی لیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ حسین موسم سے لطف اندوز ہورہا ہوں اور اپنی بیوی کے ہمراہ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہوں۔ تاہم، ان کی اس پوسٹ کے نیچے لوگوں نے کافی تبصرے کیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ خوب انجوائے کرتے رہیں اور پاکستان کی کرکٹ کو یوگینڈا اور نیپال کے لیول پر لے جائیں، کیونکہ آپ اپنے علاوہ کسی اور فاسٹ بولر کے ٹیلنٹ کو برداشت ہی نہیں کرسکتے ہیں۔

ایک ندیم نامی صارف نے لکھا کہ آپ کے مزے ہیں، پتا نہیں کون سی سفارش لگائی ہے کہ کمنٹیٹر سے ایک بار پھر سیدھا چیئرمین پی سی بی کے مشیرتعینات ہوگئے ہیں۔

سمیع اللہ نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ایک بار پھر پاکستان کو کھانے کے لیے تیار لگ رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ دونوں بہت خوب صورت دکھائی دے رہے ہیں ایک ساتھ۔

مدثر اقبال نامی شخص نے لکھا کہ نئی اسائنمنٹ ملنے پر ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

سوشل میڈیا پر جیسے ہی وقار یونس نے تصویر شیئر کی تو صارفین نے پوسٹ کے نیچے اپنے تبصروں سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا تو کہیں صارفین نے نئی اسائنمنٹ ملنے پر خوشی کا اظہار  کیا، مبارکباد دی اور دونوں میاں بیوی کو ایک ساتھ خوش دیکھ کر دعائیں دیں اور کہا کہ دونوں ایک ساتھ بہت خوبصورت لگتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم