کوئٹہ کی ڈرائی فروٹ مارکیٹ بند کیوں ہے؟

جمعہ 2 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس میں اضافے کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں تاجر تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔ ایسے میں ودہولڈنگ ٹیکسز سے کوئٹہ کے تاجر بھی پریشان ہیں۔

حکومت کے اس اقدام کے خلاف کوئٹہ میں انجمن ڈرائی فروٹ کی جانب سے ملک کی بہت بڑی ڈرائی فروٹ مارکیٹ کو احتجاجاً بند کر دیا گیا ہے۔ تاجروں نے حکومتی اقدام پر 2 روزہ احتجاج کی کال دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: شدید گرمی اور محمد حسین کا ٹھنڈا ٹھار ڈرائی فروٹ شربت

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن ڈرائی فروٹ کے جنرل سیکریٹری قاری عبیداللہ نے بتایا کہ حکومت اضافی ٹیکس لگا کر ہمارے کاروبار کو تباہ کر رہی ہے جس کے خلاف ہم سراپا احتجاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف ہم ہی احتجاج نہیں کر رہے بلکہ ملک بھر میں ہول سیل مارکیٹیں بند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عجیب نظام رائج ہے ہمارے صوبے کا ڈرائی فروٹ یہاں سے پنجاب نہیں جا سکتا اور اس کے علاوہ جو چیزیں اپنے ملک میں پیدا ہو کر دوسرے علاقوں کو بھیجی جا رہی ہیں ان پر بھی ٹیکسز عائد کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مصالحہ جات دنیا بھر میں ملکی بدنامی اور شرمندگی کا باعث بن گئے

قاری عبیداللہ نے کہا کہ اس ملک میں چور کما رہے ہیں اور غریب مر رہا ہے اور تاجر ٹیکسز سے اتنے پریشان ہیں کہ ان کا دل چاہتا ہے کہ منڈی کو مکمل طور پر تالے لگا دیں۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈرائی فروٹ کے تاجر محمد اعظم نے بتایا کہ ٹیکسز بڑھانے کی وجہ سے کاروبار کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے کوئٹہ کی اس ڈرائی فروٹ مارکیٹ میں دنیا بھر سے مال آتا تھا جو ملک بھر میں فروخت کیا جاتا تھا لیکن اب کسٹم جگہ جگہ مال کو پکڑ لیتی ہے اور سارے ٹیکسز ادا کرنے کے بعد بھی ہمارے مال کو دیگر علاقوں تک جانے نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ تاجر برادری کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل