بھارتی مصالحہ جات دنیا بھر میں ملکی بدنامی اور شرمندگی کا باعث بن گئے

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی مصالحہ جات عالمی سطح پر مسترد، بھارتی مصالحہ جات دنیا بھر میں بھارت کے لیے بدنامی اور شرمندگی کا باعث بن گئے۔ معروف بھارتی مصالحہ جات کمپنیوں کی جانچ پڑتال کے دوران ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ بھارتی مصالحہ جات پر غیر معیاری ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر پابندی عائد کر دی گئیں۔

یورپی یونین برائے فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بھارتی مصالحہ جات کمپنیوں بشمول ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ پر مکمل پابندی لگاتے ہوئے انہیں فوری طور پر مارکیٹ سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ یورپی یونین نے بھارتی مصالحہ جات میں کینسر کا سبب بننے والے ایتھیلین آکسائیڈ کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔

سنگاپور اور ہانگ کانگ نے بھی بھارت کے مشہور مصالحہ جات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ عالمی سطح پر بھارتی مصالحہ جات پر پابندی اور بدنامی کے باوجود مودی سرکار نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ 2021 سے ایم ڈی ایچ مصالحوں کی 14 فیصد امریکی کھیپ کو بیکٹیریا کی موجودگی کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا تھا۔

یورپی یونین کی فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پچھلے 4 برس میں 500 سے زائد بھارتی مصالحہ جات پر پابندی لگا دی تھی۔ 2014 میں بائیو کیمسٹری کی ماہر ایپسیتا مزومدار نے کولکتہ میں مصالحوں کے مشہور برانڈز پر ریسرچ کی جو مرچ، زیرہ، کری پاؤڈر اور گرم مصالحہ بناتے ہیں۔

اپریل 2024 میں گجرات میں فوڈ اینڈ ڈرگز کنٹرول حکام نے 60 ہزار کلوگرام سے زائد ملاوٹ شدہ مصالحے ضبط کیے جن میں مرچ پاؤڈر، ہلدی اور دھنیا اور اچار مصالحہ شامل ہیں۔ صرف بھارتی مصالحہ جات ہی نہیں بلکہ میوے، ڈرائی فروٹس، جڑی بوٹیاں اور دیگر متفرق کھانے کی مصنوعات بھی عالمی سطح پر غیر معیاری قرار دی جا چکی ہیں۔

بھارتی فارماسوٹیکل کمپنیاں بھی عالمی سطح پر بدنام ہیں۔ بھارتی کھانسی کا شربت پینے سے افریقہ میں کئی بچوں کی اموات ہوئی تھیں کیونکہ شربت میں ایتھائلین گلائکول کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ماضی میں بھارتی آموں میں کیڑے مار ادویات کے اثرات ملنے پر امریکا نے بھارت سے آم کی درآمد روک دی تھی۔ مودی عالمی سطح پر اپنی مضبوط معیشت کے دعوے کرنے میں مصروف ہے جبکہ عالمی سطح پر ہر دن کوئی نہ کوئی منہ چڑاتی رپورٹ سامنے آجاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں