کراچی: شدید گرمی اور محمد حسین کا ٹھنڈا ٹھار ڈرائی فروٹ شربت

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے محمد حسین 22 برس سے ڈرائی فروٹس سے ایک منفرد شربت بناکر فروخت کرتے ہیں جو کراچی کی شدید گرمی میں اسے پینے والوں کو ایک خوشگوار ٹھنڈک سے روشناس کراتا ہے۔

محمد حسین کہتے ہیں کہ خشخاش، بادام، الائچی، سونف، چھوہارا، زیرہ اور چار مغز کو ایک مٹی کے بڑے برتن  میں ڈالا جاتا ہے جس کی مقدار ایک کلو گرام کی ہوتی ہے اور پھر ان اجزا کو کئی گھنٹے مسلسل گھوٹنے کے بعد ان سے دودھ جیسا پانی نکل آتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کہ ایک کلو کے اس رس سے 40 گلاس مشروب بن سکتا ہے جس پر 2000 روپے کا خرچ ہے اور وہ 2800 روپے تک فروخت ہوجاتا ہے یعنی اس طرح وہ اس سے 800 روپے فی کلو منافع کما لیتے ہیں۔

محمد حسین کہتے ہیں کہ مشروب کی خاص بات یہ ہے کہ اس گرمی میں یہ بہت مفید ہے اور اس کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے یہ دودھ ہو لیکن اس کا ذائقہ بہت الگ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کا مزہ بڑھانے کے لیے اس میں روح افزا یا کوئی اور شربت بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp