امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا اپوزیشن کی جانب سے اعلان کردی مجوزہ گرینڈ الائنس کا حصہ بننے سے انکار۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا 15 روز میں اپوزیشن پارٹیوں کا گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ کچھ مشترکات پریکساں مؤقف بھی اختیار کریں گے اور ملاقاتیں بھی کریں گے لیکن کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔
امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ الائنس میں شامل پارٹیاں بعد میں اپنی ’سیٹنگ‘ بنالیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم 1300 سی سی گاڑی استعمال کریں تو اس میں کیا پریشانی ہے؟ حافظ نعیم الرحمان
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد قومی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ آئندہ 2 ہفتوں میں اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اتحاد میں حکومت مخالف تمام پارٹیوں کا شامل کیا جائے گا۔