حماس کے کون کون سے رہنماؤں کو قاتلانہ حملوں میں شہید کیا گیا؟

جمعہ 2 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

1987 میں ’حماس‘ کی بنیاد رکھے جانے کے بعد سے اسرائیل نے حماس کے رہنماؤں اور اہم کارکنوں کو قتل کیا ہے یا قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اپنے قیام کے 2 سال بعد، حماس نے اپنے پہلے حملے میں اسرائیلی فوجیوں کو ہدف بنایا، جن میں 2 اسرائیلی فوجیوں کا اغوا اور قتل شامل ہے۔

یحییٰ ایاش، شیخ احمد یاسین، عبدالعزیز الرنتیسی، عدنان الغول، صالح العروری، عبدالعزیز الرنتیسی، نثارریان اور محمد ضیف شہدا میں شامل ہیں۔

حماس کے سابق رہنما خالد مشعل 1997 میں اس وقت دنیا بھر میں مشہور ہوگئے تھے جب موساد کے ایجنٹس نے زہریلا اسپرے کرکے انہیں ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم وہ بچ گئے۔ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے کہا ہےکہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کی صبح ایران میں شہید کردیا گیا۔

حماس کے 2 سینئر ترین رہنماؤں کی ہلاکت اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کی بڑی کامیابی ہے۔ نیتن یاہو کا یہ مؤقف رہا ہے کہ حماس کی عسکری صلاحیتوں کے مکمل خاتمے تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی۔ اس آپریشن نے غزہ کی جنگ اور لبنان میں بگڑتے ہوئے تنازع سے تشویش میں مبتلا خطے میں وسیع تر کشیدگی کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ اسرائیل نے یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ وہ کسی کا، کہیں بھی تعاقب کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:اسماعیل ہنیہ کی شہادت، حکومت کا ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان

یہ فلسطینی رہنماؤں اور کارکنان کی فہرست ہے جنہیں مشرق وسطیٰ کی سب سے طاقتور جدید ترین اور ظالم فوج نے نشانہ بنایا۔

یحییٰ ایاش

فلسطینی خودکش بم دھماکوں کی ایک لہر کے پیچھے چھلاوہ سمجھے جانے والے عسکریت پسند ماسٹر مائنڈ یحییٰ آیاش تھے جنہیں ’انجینئر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ اس وقت کے PLO کے زیر اقتدار غزہ میں 5 جنوری 1996 کو اس وقت لقمہ اجل بنے جب ان کا سیل فون ان کے ہاتھ میں پھٹ گیا۔

فلسطینیوں نے اسرائیل پر الزام لگایا جس نے ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا۔ حماس نے فروری اور مارچ میں 9 دنوں کے دوران اسرائیل کے 3 شہروں میں 4 خودکش حملوں سے اس ہلاکت کا جواب دیا جس میں 59 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں:اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ، ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم

بنجمن نیتن یاہو نے ایسا کیا، اور حماس کے رہنما شیخ احمد یاسین کو رہا کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔ لیکن صرف 7 سال بعد شیخ احمد یاسین کو غزہ میں ہلاک کردیا گیا۔

شیخ احمد یاسین

اسرائیل نے 22 مارچ 2004 کو غزہ شہر کی ایک مسجد سے نکلتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے میزائل حملے میں حماس کے شریک بانی اور روحانی پیشوا شیخ احمد کو ہلاک کر دیا۔ اسرائیل نے انہیں 2003 میں بھی اس وقت قتل کرنے کی کوشش کی تھی جب وہ غزہ میں حماس کے ایک رکن کے گھر پر تھے۔

غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے ان کی موت پر انتقام انتقام کے نعرے لگاتے ہوئے مارچ کیا اور اسرائیل میں ’ہر گھر کو موت بھیجنے‘ کی دھمکی دی۔ ان کی موت فلسطینی علاقوں اور وسیع تر مسلم دنیا کی طرف سے بڑے پیمانے پر احتجاج اور مذمت کا باعث بنی اور اسرائیل-فلسطین تنازعہ میں نمایاں اضافہ ہوا، جس سے خطے میں گہرے تناؤ اور امن کے حصول کے لیے درپیش چیلنجز کی نشاندہی ہوئی۔

عبدالعزیز الرنتیسی

غزہ شہر میں ایک کار پر اسرائیلی ہیلی کاپٹر کے میزائل حملے میں حماس کے رہنما عبدالعزیز الرنتیسی 17 اپریل 2004 کو مارے گئے۔ 2 محافظ بھی مارے گئے۔ حماس کی قیادت روپوش ہوگئی اور رنتیسی کے جانشین کی شناخت خفیہ رکھی گئی۔ ان کا قتل شیخ احمد یاسین کے قتل کے بعد غزہ میں حماس کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ہوا۔

عدنان الغول

حماس کے ماسٹر بمبار عدنان الغول 21 اکتوبر 2004 کو غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔ ، غول حماس کے عسکری ونگ میں دوسرے نمبر پر تھے اور انہیں ’فادر آف دی قاسم (راکٹ)‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، یہ وہ میزائل ہے جو اکثر اسرائیلی قصبوں پر فائر کیا جاتا ہے۔

نثار ریان

بڑے پیمانے پر حماس کے سخت گیر سیاسی رہنماؤں میں شمار کیے جانے والے ایک عالم نے اسرائیل کے اندر نئے خودکش بم حملوں کا مطالبہ کیا تھا۔ جنوری کو جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں ہونے والے بم دھماکے میں ان کی 2 بیویاں اور 7 بچے بھی مارے گئے تھے۔ چند دن بعد، کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے وزیر داخلہ سعید صیام مارے گئے۔ صیام حماس کے 13 ہزار پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کے انچارج تھے۔

صالح العروری

جنوری کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے دحیہ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے نائب سربراہ صالح العروری ہلاک ہو گئے۔ عروری حماس کے عسکری ونگ، قسام بریگیڈز کے بانی بھی تھے۔

اسماعیل ہنیہ

فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے کہا ہےکہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی 2024 کی صبح ایران میں قتل کر دیا گیا۔ ایران کے نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں ان کی شرکت کے چند گھنٹے بعد ایران کے پاسداران انقلاب نے ہنیہ کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وہ ’شمالی تہران میں جنگجوؤں کے لیے ایک خصوصی رہائش گاہ‘ میں مقیم تھے۔ ایران کے نور نیوز نے کہا کہ ہنیہ کی رہائش گاہ کو طیارے سے نشانہ بنایا گیا۔ حماس کے سینئر عہدیدار خلیل الحیا نے تہران میں ایک نیوز کانفرنس میں ہنیہ کے ساتھ موجود عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ ہنیہ ایک میزائل سے مارے گئے جس نے انہیں اس سرکاری گیسٹ ہاؤس میں ’براہ راست‘ نشانہ بنایا جہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے۔

محمد ضیف

حماس نے جولائی میں اسرائیلی کارروائی میں محمد ضیف کے بچ نکلنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے اُن کی ہلاکت کے دعوے پر حماس کا تاحال کوئی ردِعمل نہیں آیا ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ محمد ضیف اور حماس کے ایک اور رہنما یحییٰ السنوار گزشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے۔ یحییٰ السنوار بھی اسرائیل کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ ضیف انٹیلی جنس کے مطابق 13 جولائی کو خان یونس کے علاقے میں لڑاکا طیاروں کے حملے میں مارے گئے تھے۔ ضیف اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے قتل کی 7 کوششوں میں بچ نکلے تھے۔ حماس نے اسرائیلی اعلان پر تبصرے کا جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھیں:اسماعیل ہنیہ پر حملے کے لیے کونسا سوفٹ ویئر استعمال کیا گیا؟

ضیف کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ حماس کے 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حملے کے ماسٹر مائنڈز میں سے ایک تھے۔ جس سے غزہ جنگ شروع ہوئی جو 300 دن مکمل کرچکی ہے۔

 خالد مشعل جو موت کے شکنجے سے بچ نکلے؟

حماس کے سابق رہنما خالد مشعل 1997 میں اس وقت دنیا بھر میں مشہور ہوگئے تھے جب اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹس نے اردن کے دارالحکومت عمان میں مقیم فلسطینی عسکریت پسند رہنما خالد مشعل کو زہریلا اسپرے کرکے ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔

اسرائیل نے یہ کارروائی 30 جولائی 1997 کو یروشلم کی ماہانے یہودا مارکیٹ میں حماس کے اس خود کش حملے کے جواب میں کی تھی جس میں 16 افراد ہلاک اور 160 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیل اس حملے کے لیے خالد مشعل کو ذمے دار سمجھتا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے حکم پر ہونے والی اس کارروائی نے اردن کے اس وقت کے حکمران شاہ حسین کو اس قدر مشتعل کیا تھا کہ انہوں نے قاتلوں کو پھانسی دینے اور اس صورت میں اسرائیل کے ساتھ اردن کے امن معاہدے کو ختم کرنے کی بات کہی جب تک زہر کا تریاق ان کے حوالے نہ کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp