شگفتہ اعجاز ایک شاندار اداکارہ ہیں جنہیں لاکھوں مداح پسند کرتے ہیں۔ پاکستانی ڈراموں میں ان کی اداکاری کی مہارت کو خوب سراہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کی تصویر وائرل،مداح کیوں نہ پہچان سکے؟
حال ہی میں ٹی وی سیریل ’میرے داماد‘ میں شاندار اداکاری پر بھی شائقین نے انہیں بہت داد دی تھی۔
وہ اس وقت کچھ نجی مصروفیات کے سبب دبئی کے ایک مختصر دورے پر ہیں لیکن ان کے اس ٹرپ کے باعث ان پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔
شگفتہ اعجاز نے حال ہی میں اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ شیئر کیا ہے جہاں انہوں نے خود پر ہونے والے تمام نفرت انگیز اور زہریلے تبصروں کا جواب دیا ہے۔
اپنے وی لاگ میں انہوں نے کہا کہ کچھ کمنٹس ہیں جو میں نے اپنے وی لاگ کے آغاز میں شیئر کیے تھے جن سے مجھے واقعی تکلیف ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے اور میرے خاندان کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں ہوتی ہیں، میرے شوہر 5 سال سے کینسر میں مبتلا ہیں اور ہم ان کی اچھی طرح دیکھ بھال کر رہے ہیں، کیا آپ ان تمام سالوں میں میرے ساتھ تھے؟
مزید پڑھیے: 2023 میں میڈیا اور فلم انڈسٹری میں پیش آنے والے اہم واقعات
شگفتہ اعجاز نے کہا کہ ہم ان تمام اہم علاج اور طبی طریقہ کار سے گزر رہے ہیں جو یحییٰ (ان کے شوہر) کے لیے ضروری ہیں۔ آپ نے ان سالوں میں مجھے موٹے اور پتلے ہوتے نہیں دیکھا لیکن دبئی میں مجھے دیکھ کر آپ نے مجھ پر ایسے تنقید کی جیسے میں کسی چھٹی پر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں یہاں اپنے بینک اکاؤنٹ کو فعال کرنے آئی ہوں جسے حکومت نے ضبط کر لیا تھا اور میری تمام رقم خود بخود ان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں مجھے پیسوں کی ضرورت تھی اس لیے اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ مجھے اپنے بیگز بھی بیچنے تھے تاکہ میں کچھ پیسے جمع کرسکوں جن کی مجھے (شوہر کے علاج کے لیے) اشد ضرورت ہے۔
شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میں ہمیشہ سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہی ہوں، میں ہمیشہ کماتی رہی ہوں اور میں نے اپنی بیٹیوں کی تعلیم کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ یحییٰ کے اخراجات بھی اٹھاتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ کی طرف سے ہونے والی تنقید سے بہت دکھی ہوں، برائے مہربانی دوسروں کے بارے میں بہت زیادہ کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔
مزید پڑھیں: ڈرامہ انڈسٹری، پاکستان میں اب مثبت ٹرینڈ کیا ہے؟
شگفتہ اعجاز نے کہا کہ آپ مجھ پر ایسے گھناؤنے الزامات کیوں لگا رہے ہیں کیا میں اسی نفرت کی لائق ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسے بلاجواز اور گندے تبصروں پر لوگوں کو معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے اپنے وی لاگ کے آغاز میں وہ تبصرے بھی شیئر کیے جن میں ان کی دبئی میں موجودگی کے باعث ان کے کردار کے حوالے سے کیچڑ اچھالا گیا تھا۔