راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کی تصویر وائرل،مداح کیوں نہ پہچان سکے؟

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز میں کئی ایسے نام آئے جنہوں نے اپنی اداکاری سے دلوں میں گھر کر لیا اور لوگ ان کے چہرے اور اداکاری کو فراموش نہیں کر پائے۔ ان میں راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے پی ٹی وی کی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامے ’دھوپ کنارے‘ سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

اس ڈرامے کی ہدایات راحت کاظمی کی بیگم اور معروف اداکارہ ساحرہ کاظمی نے دی تھیں، ڈرامے میں مرینہ خان اور راحت کاظمی کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا اور آج بھی مرینہ خان اور راحت کاظمی کے چاہنے والے اسے دیکھنے سے خود کو روک نہیں پاتے۔

سینئراداکار راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ وائرل تصویر میں وہ انتہائی کمزور نظر آ رہے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ صحافی صبیح کاظمی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ذرا پہچانیں یہ کون ہیں، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ شاید ہماری عمر کے  لوگ ہی ان کو پہچان سکیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ان کی حالیہ تصویر دیکھ کر دل افسردہ ہوا ہے لیکن عمر بھر کون جوان کون حسین رہتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دھوپ کنارے میں راحت کاظمی کا مرینہ خان کو ڈاکٹر خان کہہ کر مخاطب کرنا اب تک یاد ہے۔

 وقاص سعید لکھتے ہیں کہ ہمارے بچپن کی چند اچھی یادوں کو رنگ دینے میں راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی صاحبہ کا بہت بہت شکریہ۔

محمد عاصم خان نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ راحت کاظمی صاحب کو سلامت رکھے اور ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بیشک ہم سب بہت کمزور ہیں، ہر عروج کو زوال اور ہر جوانی نے بالآخر ڈھلنا ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و مددگار رہے یہی دعا کرتے رہنا چاہیے۔

کئی صارفین نے تصویر دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا کہ یہ جوڑی بہت خوبصورت تھی ان کو کیا ہو گیا ہے، چند صارفین نے سوال کیا کہ کیا ان کو کوئی بیماری ہے؟ جبکہ اکثر ان کی تعریف کرتے نظر آئے کہ راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی اپنے وقت کی خوبصورت ترین جوڑی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ