اجوائن، سونف اور زیرے کے قہوے کے حیران کُن فوائد

بدھ 11 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قدرتی اور سادہ غذاؤں نے ہمیشہ ہی سے انسانی صحت پر بے شمار مثبت فوائد مرتب کیے ہیں جبکہ ان میں سے کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جن کا استعمال صدیوں سے مختلف بیماریوں سے بچاؤ  اور علاج کے لیے کیا جا رہا ہے، چند قدرتی جڑی بوٹیوں کے استعمال کے نتیجے میں حاصل ہونے  والے فوائد پر طب اور سائنس دونوں متفق بھی ہیں۔

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق انسانی صحت کا براہ راست تعلق غذا سے ہوتا ہے، کیا کھایا پیا جا رہا ہے اور کتنی مقدار میں یہ بہت معنی رکھتا ہے، مثبت اور مضر صحت غذا کے استعمال کے بعد بھی صحت مند اور متحرک زندگی چاہتے ہیں تو اس کے لیے جسم کو ڈیٹاکسیفائی کرنا نہایت ضروری ہے جس کے لیے ہر بیماری کے اسپیشلسٹ کی جانب سے زیادہ پانی کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔

ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق قدرت نے کچھ مسالا جات انسان کو بطور تحفہ دیئے ہیں جن کے استعمال سے ناصرف خون سے مضر صحت مادوں کا صفایا  ممکن ہوتا ہے بلکہ جسمانی اعضاء کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے اور سو بیماریوں کی جڑ موٹاپے اور ہائی کولیسٹرول لیول سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے۔

ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق موسمی متعدد بیماریوں، موٹاپے، معدے اور آنتوں کی صفائی اور چاق و چوبند رہنے کے لیے تین اجزا اجوائن، کالا زیرہ اور سونف سے بنا قہوہ صبح شام استعمال کر لیا جائے تو مندرجہ بالا سب ہی بیماریوں سے نجات ممکن ہوتی ہے بلکہ جسم پر جمی برسوں پرانی جمی چربی بھی تیزی سے گھلتی ہے۔

اجوائن، سونف اور زیرے سے بننے والا جادوئی قہوے کے لیے درکار اجزا:

ایک کھانے کا چمچ کالا زیرہ، ایک کھانے کا چمچ سونف اور چوتھائی کھانے کا چمچ اجوائن لے لیں۔

سونف معدے اور آنتوں سے جُڑی بیماریوں کے لیے بہترین دوا ہے، سونف کے استعمال سے تادیر بھوک نہیں لگتی ہے۔

زیرہ اور اجوائن جسم اور پیٹ کے گرد جمی ضدی چربی گھلانے کے لیے بہترین اجزا ہیں، اجوائن کے استعمال سے کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہے اور غذا کے ساتھ کھائی گئی اضافی چکنائی کے اخراج کا سبب بنتا ہے۔

اجوائن تاثیر میں گرم ہوتی ہے اس کے لیے اس کا استعمال خواتین کے لیے مفید قرار دیا جاتا ہے۔

قہوہ بنانے کی ترکیب

ایک برتن میں پانی کو اچھی طرح ابال لیں اور جوش دلا کر چولہا بند کر دیں۔

اب یہ تینوں اجزا سونف، اجوائن اور زیرہ کپ میں ڈال کر اُبلتا ہوا  پانی شامل کر یں اور 12 سے 15 منٹ کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں۔

اس قہوے کو دن کے آغاز میں نہار منہ اور رات سونے سے قبل پئیں، یہ قہوہ ایک مہینے میں 2 سے 3 کلو وزن کم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سڈنی واقعے پر پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں