پیرس اولمپکس: چینی کھلاڑی کی ہم وطن پلیئر کو شادی کی پیشکش، جواب کیا ملا؟

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس میں چین کو بیڈمنٹن مکسڈ ڈبلز کا گولڈ میڈل دلانے کے بعد خاتون کھلاڑی کو شادی کی پیشکش ہوگئی، خاتون کھلاڑی نے یہ پیشکش قبول بھی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس: سب سے لمبا، چھوٹا، کم عمر اور عمر رسیدہ کھلاڑی کون ہے؟

پیرس اولمپکس میں چین کی بیڈ منٹن خاتون کھلاڑی ۔ ہاونگ یاکیونگ نے سونے کا تمغا اپنے نام کیا، جس کے بعد بیڈ منٹن کے مینز ڈبلز کے ہم وطن کھلاڑی لیویوچن نے ہاونگ یاکیونگ کو شادی کی پیشکش کی، لیویوچن نے ہاونگ یاکیونگ کے ساتھ مل کر چین کے لیے مکسڈ ڈبلز میں گولڈ میڈل جیتا۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس: چین جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر براجمان

لیو یوچن اور ہاونگ یاکیونگ مکسڈ ڈبلز پلئیرز کے ساتھ ساتھ ایک عرصے سے ایک دوسرے کے دوست بھی ہیں، ہاونگ یاکیونگ نے لیویوچن کی شادی کی پیشکش قبول کر لی اور ہاں بول دی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پیرس اولمپکس میں کسی کھلاڑی نے خاتون کھلاڑی کو شادی کی پیشکش کی ہو، اس سے قبل ارجنٹائن کی ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑی پابلو سائمونٹ نے ہم وطن ہاکی کی کھلاڑی ماریہ کو شادی پیشکش کی، دونوں کھلاڑیوں کی اولمپک ولیج میں منگنی بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بل گیٹس کے داماد نے مصر کے خرچے پر پیرس اولمپکس میں حصہ لیا؟

ماریہ اور پابلو اس سے پہلے بھی اولمپکس میں شرکت کرچکے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست بھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp