مہندری پُل منہدم ہونے سے شمالی علاقہ جات تک رسائی کا اہم راستہ بند

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مون سون کی شدیدی بارش کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد مہندری پل کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں پل ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے ناقابل استعمال ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طوفانی بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، مظفرآباد کو اسلام آباد سے ملانے والی مرکزی شاہراہ بند

واضح رہے کہ مہندری پل جو ایک اہم کنکشن پوائنٹ ہے، جو بالاکوٹ سے کاغان اور ناران جانے والے راستے پر واقع ہے۔

پل کے انہدام کے بعد حکام نے سیاحوں کو اگلے 5 دنوں تک اس علاقے میں سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ پل کی تعمیر نو میں 5 سے 6 دن لگنے کا اندازہ ہے، اس دوران متاثرہ علاقوں میں سفر کرنا مشکل رہے گا۔

منہدم ہونے والا مہندری پل

حکام نے مہندری پل کے گرنے کے علاوہ مری کی طرف سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کو مطلع کیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث موٹر وے پر متعدد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس سے سفر غیر محفوظ ہو گیا ہے۔

حکام نے تمام مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور سڑک کے حالات کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی