صومالیہ، انتہا پسند الشباب کا ساحل پر حملہ، 32 افراد ہلاک

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صومالیہ میں دارالحکومت موغادیشو کے ساحل پر ایک دہشت پسندانہ حملے میں 32 افراد ہلاک مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا نئے القاعدہ سربراہ کی ملک میں موجودگی سے انکار، امریکی دعویٰ غلط قرار

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق القاعدہ سے منسلک سمجھی جانے والی تنظیم الشباب کے عسکری گروپ صومالیہ میں دارالحکومت موغادیشو کے مشہور لائیڈو بیچ ساحل پر ایک دہشت پسندانہ حملے میں متعدد افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

اس حوالے سے الشاب نے اپنے ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے مشہور لائیڈو بیچ پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:القاعدہ کا پاکستانی سہولت کار 16سال بعد گوانتا نومو بے سے رہا

صومالی حکام کا کہنا ہےکہ حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جوابی کارروائی میں 5 حملہ آوروں کو مار ڈالا جب کہ اس دوران 6 حملہ آوروں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ساحل سمندر پر موجود مقامی افراد ہلاک ہوئے۔

اب تک 32 عام شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ 60 سے زائد زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟