امریکی ریاست آئیووا کے کسان نے سب سے بڑا بینگن اُگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی وسط مغربی ریاست آئیووا کے محکمہ زراعت اور لینڈ اسٹیورڈشپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوم فیلڈ سے تعلق رکھنے والے ڈیو بینیٹ نے حال ہی میں 8.33 پاؤنڈ وزنی بینگن اُگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

بینگن دُنیا بھر میں سبزی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اسے بے حد پسند بھی کیا جاتا ہے، ڈیو بینیٹ کی جانب سے اُگائے گئے اس گہرے جامنی رنگ والے بینگن کی موٹائی 28 انچ اور لمبائی 32 انچ ریکارڈ کی گئی۔

ریکارڈ کی باضابطہ تصدیق کے لیے مذکورہ بینگن کو آئیووا ویٹ اینڈ پیمائش بیورو کو ارسال کیا گیا تھا جس پر انسپکٹر ایوان ہینکنز نے اس بات کی تصدیق کی کہ بینگن کی گئی تمام پیمائش درست ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے پاس تھا جس نے 7 پاؤنڈ 6.6 اونس وزنی بینگن اُگایا تھا۔

ڈیو بینیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے ریکارڈ قائم کرنے والے بینگن کو بڑا اور وزنی کرنے کے لیے بھیڑ اور گائے کے گوبر کا بطور کھاد استعمال کرتے رہے ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے کچھ دیگر تکنیکس بھی استعمال کیں جن کے بارے میں انہوں نے بتانے سے انکار کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2 سال قبل بھی ریاست میں سب سے بڑا بینگن اُگا کر آئیووا اسٹیٹ ریکارڈ قائم کیا تھا اس بینگن کا وزن 5 پاؤنڈ 6 اونس تھا۔

ڈیو بینیٹ نے کہا کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے منیجنگ ایڈیٹر نے ان سے رابطہ کیا ہے اور انہیں بتایا ہے کہ ان کے بینگن کو اشاعت میں شامل کیا جائے گا۔

آئیووا ویٹ اینڈ پیمائش بیورو ہر سال ریاست میں تینوں آئیووا اسٹیٹ میلے میں ، بلوم فیلڈ میں اور اناموسا میں کدو اور دیگر سبزیاں اگانے کے مقابلوں کا انتظام کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp