ملک اور اداروں کو کمزور نہیں دیکھنا چاہتے، پاکستان کے مستقبل کے لیے احتیاط سے فیصلے کرنا ہوں گے، اسد قیصر

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم ملک اور اداروں کو کمزور نہیں دیکھنا چاہتے، پاکستان کے مستقبل کے لیے احتیاط سے فیصلے کرنا ہوں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے بہتر فورم جوڈیشل کمیشن ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آئین میں کہاں لکھا ہے کہ جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرنا جرم ہے؟ عمران خان

انہوں نے کہاکہ عوام نے 8 فروری کو 9 مئی کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا، 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ اس لیے بھی نہیں کررہے کہ فاشسٹ حکومت ایک نیا 9 مئی کراسکتی ہے۔

اسد قیصر نے کہاکہ عام انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا ہے، ہم ملک اور خطے کی صورتحال کی وجہ سے محتاط بیان دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں انارکی اور عدم استحکام نہیں چاہتے، 5 اگست کو صوابی میں ہونے والے جلسے میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں حالات ٹھیک ہونے والے ہیں، دسمبر تک حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی، اسد قیصر کا دعویٰ

سابق اسپیکر نے کہاکہ آئین و قانون کی بحالی کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے، اس وقت عمران خان اور دیگر افراد کی رہائی ہمارا ایجنڈا ہے۔

واضح رہے کہ اسد قیصر کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا ہے، اور ان کا دعویٰ ہے کہ دسمبر تک پی ٹی آئی اقتدار میں آجائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp