العلا کے قدیم نخلستان سے سانپ کی نئی قسم دریافت

اتوار 4 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع قدیم نخلستان العلا میں صحرائی حیاتیات و نباتات پر تحقیق کرنے والی ٹیم نے سانپوں کی نئی نسل دریافت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انسان کے کاٹے سے سانپ ہلاک، یہ عجیب و غریب واقعہ کہاں پیش آیا؟

عرب نیوز کے مطابق رائل کمیشن فار العلا میں کام کرنے والی تحقیقی ٹیم میں شامل ہنگری کے ماہر لازیلو پٹکو نے یہ نئی اور غیر زہریلی قسم دریافت کی ہے۔ سیاہ سر اور سرخی مائل رنگت والے یہ سانپ صحرائی ریت اور چٹانوں میں پائے گئے ہیں۔

ہنگری کے ریسرچر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سانپوں کی یہ نسل اس علاقے میں ہی نئی دریافت نہیں بلکہ سائنس کے لیے بھی ایک نئی قسم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا سانپ دریافت

العلا کے قدیم صحرائی علاقے میں تحقیقی خدمات پیش کرنے والے ادروں میں رائل کمیشن العلا کے ساتھ یونیورسٹی آف حائل، کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،شہزادہ محمد بن سلمان رائل ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی، مصر کی سویز یونیورسٹی، یمن کی یونیورسٹی آف عدن، پرتگال کی یونیورسیڈیڈ ڈو پورٹو اور ملائیشیا سے نیچرل ہسٹری کے ماہرین مل کر کام کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp