حکمران ہوش کے ناخن لیں، ایسا نہ ہو ہم بجلی کے بل ادا نہ کرنے کی اپیل کردیں، حافظ نعیم الرحمان

اتوار 4 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم تصادم اور ٹکراؤ کا راستہ اختیار نہیں کریں گے، لیکن 7 نکاتی ایجنڈے سے بھی پیچھے بھی نہیں ہٹیں گے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں، ایسا نہ ہو ہم بجلی کے بل ادا نہ کرنے کی اپیل کردیں۔

راولپنڈی میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ وزیراعظم بجلی کے بل کم کریں، اسی میں ان کی نجات ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم 1300 سی سی گاڑی استعمال کریں تو اس میں کیا پریشانی ہے؟ حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ لاہور دھرنے کا اعلان ایک سے دو روز میں کیا جائے گا، یہ تحریک حق کی بالادستی کے لیے ہے۔

انہوں نے کہاکہ بجلی کے بل ادا کرنا عوام کے بس کی بات نہیں، حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ حکمران مذاکرات میں کچھ اور بات کرتے ہیں، جبکہ بعد میں کچھ اور کہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک طرف آئی پی پیز تو دوسری طرف کے الیکٹرک لو ٹ رہی ہے، ہمیں اتنے بھاری بجلی بل قبول نہیں۔ سارا بوجھ تنخواہ دار طبقہ اٹھائے ایسا نہیں چلےگا۔

انہوں نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ جماعت ہر حکومت میں شامل ہوتی ہے اور اپنا حصہ وصول کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں جماعت اسلامی نے غیر معینہ مدت کی شٹر ڈاؤن ہڑتال پر غور شروع کردیا

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا راولپنڈی میں دھرنا 10 روز سے جاری ہے، اور انہوں نے بجلی کے بل کم کرنے سمیت مہنگائی کم کرنے کے لیے حکومت کو اپنے مطالبات پیش کیے ہیں، اس سے قبل حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کے بھی دو دور ہوچکے ہیں تاہم کسی نکتے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے