نور بخاری نے اپنی شادیوں کی تعداد کا انکشاف کردیا

پیر 5 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نور بخاری ایک مشہور پاکستانی سابق فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ انہوں نے 14 سال کی عمر میں فلموں کے ذریعے اداکاری کا آغاز کیا اپنے دور کے معروف ستاروں کے ساتھ متعدد بلاک بسٹر فلموں میں جلوہ افروز ہوئیں۔

مجھے چاند چاہیے، گھر کب آؤگے، اُف یہ لڑکیاں، میں نور کا پرستار ہوں اور دیگر ان کی مشہور فلمیں ہیں۔

اداکاری کے علاوہ انہوں نے فلم ڈائریکشن میں بھی قدم رکھا، میوزک ویڈیوز میں کام کیا اور کئی ٹیلی ویژن اشتہارات میں بھی آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس، کیا اہلیہ نور بخاری ایم پی اے بن گئی ہیں؟

نور بخاری کو ان کی شادیوں اور ذاتی زندگی کے معاملات کے باعث بھی خاصی توجہ حاصل رہی ہے۔ حال ہی میں نور نےایک اہم قدم اٹھایا جو یہ ہے کہ انہوں نے مذہب کی خاطرشوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

نور نے اپنے سابقہ شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کر لی ہے اور اب وہ اپنے بچوں کے لیے وقف ہوچکی ہیں۔

حال ہی میں وہ حفیظ احمد کے پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں جہاں انہوں نے اپنی شادیوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اپنے بچوں کی تفصیلات بھی بتائیں۔

اپنی شادیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے نور بخاری نے کہا کہ مجھے یاد نہیں کہ میری پہلی شادی کب ہوئی تھی اور میں یاد کرنا بھی نہیں چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ میری تمام شادیاں محبت کی تھیں، میں نے طے شدہ شادی نہیں کی جو کہ غلط تھا لیکن الحمدللہ میں اپنی موجودہ شادی سے خوش ہوں۔

نور بخاری نے کہا کہ لوگوں نے میری ایک سے زیادہ شادیوں کے بارے میں افواہیں اڑائیں لیکن مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کہیں کہ میں نے 10 شادیاں کی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس کے علاوہ انہوں نے 2 شادیاں کی ہیں۔

مزید پڑھیے: سابق فلم اسٹار نور کی سیاست میں انٹری

بچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے 3 بچے ہیں اور وہ میرے شوہر عون چوہدری سے ہیں۔

نور بخاری نے بتایا کہ ان کا ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سب سے بڑی بیٹی 11 سال، شہربانو 4 سال اور محمد علی رضا ایک سال کا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے