ٹرمپ کی عدالتی پیشی: ڈسٹرکٹ آفس کو دھمکیاں ملنے لگیں

ہفتہ 1 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فردِ جرم کا سامنے کرنے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کے روز جیوری کے سامنے پیش ہوں گے جہاں انہیں فرد جرم پڑھ کر سنائی جائے گی۔

سابق امریکی صدر کی جیوری کے سامنے پیشی کے حوالے سے ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ عدالت میں ہتھکڑیوں کے بغیر پیش ہوں گے۔

منگل کو عدالت کے سامنے حاضر ہونے کے لیے سابق امریکی صدر فلوریڈا سے اپنے نجی جہاز میں نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے، تاہم اس قبل وہ خود کو وفاقی سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کردیں گے جو اُن کے ہمراہ جہاز میں نیویارک پہنچیں۔

اداکارہ سے تعلق چھپانے کے لیے رشوت دینے پر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد

ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس عمل میں درجنوں یا ممکنہ طور پر سیکڑوں سیکرٹ سروس ایجنٹس کے شامل ہونے کا امکان ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ مسٹر ٹرمپ کو ہتھکڑیاں نہیں لگائی جائیں گی، اس لیے کہ  ہتھکڑیاں کا استعمال عام طور پر صرف ان مشتبہ افراد پر کیا جاتا ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کسی موقع پر خطرہ بن سکتے ہیں۔

اس ضمن میں سابق صدر کے وکیل ’جو ٹاکوپینا‘ کے مطابق مسٹر ٹرمپ ’شاید‘ منگل کو عدالت میں پیش ہوں گے لیکن کچھ بھی یقینی نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیشی کے موقع پر صدر کو ہتھکڑیاں نہیں لگائی جائیں گی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشی کے موقع پر سابق صدر کے حامیوں کی جانب سے کورٹ میں کسی بھی ردعمل سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدام کیے جا رہے ہیں۔ گمان ہے کہ کسی بھی ردعمل کے دوران خود مسٹر ٹرمپ سمیت پراسیکیوٹرز، ججز یا عوامی نمائندوں پر حملے ہوسکتے  ہیں۔ علاوہ ازیں سابق صدر پر فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد سے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کو کئی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر کے خلاف فردِ جرم ان الزامات سے متعلق تحقیقات کے بعد عائد کی گئی ہے، جس کے مطابق انہوں نے 2016 کے انتخابات کے دوران فحش فلموں میں کام کرنے والی اسٹار خاتون اسٹورمی ڈینیئلز کو اُن سے اپنے تعلقات پر زبان بند رکھنے کے عوض ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر کی خطیر رقم ادا کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp