فلم پٹھان پر تنازع ، جاوید اختر بھی میدان میں آگئے

بدھ 11 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید مخالفت کی جاری ہے جس پر بھارتی مصنف جاوید اختر نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیا کی جانب سے مصنف جاوید اختر سے پوچھا گیا کہ سی بی ایف سی( سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیٹ) نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو بنانے والوں کو گانا بے شرم رنگ میں تبدیلی کا کہا جس پر مصنف و شاعر جاوید اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ فلم سازوں کو فلم سرٹیفکیشن باڈی پر اعتماد ہونا چاہیے جن کے پاس اس کا اختیار ہے کہ آیا فائنل کٹ ہونا چاہیے یا نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی بی ایف سی کا حوالہ دیتے ہوئے جاوید اختر نے مزید کہا کہ ہماری ایک ایجنسی ہے اور یہ فیصلہ کرنا میرا یا آپ کا کام نہیں کہ گانا صحیح ہے یا غلط، یہاں حکومت کے لوگ اور معاشرے کا ایک حصہ فلم دیکھتے ہیں اور فیصلہ کرتے ہیں کہ کیا پاس کیا جائے گا اور کیا نہیں ہوگا۔

جاوید اختر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہمیں اس سرٹیفکیشن پر، ان کی تجویز کردہ کٹوتیوں اور جو وہ پاس کرتے ہیں اس پر بھروسہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے اداکارہ دیپیکا پڈکون نے گانے بے شرم رنگ میں زعفرانی رنگ کا لباس زیب تن کیا جس پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی اور فلم کے پوسٹر سمیت ایک نجی مال میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں